اپنی عمر سے 10 سال چھوٹے نظر آئیں

شائع 22 دسمبر 2016 07:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر آپ نے کبھی غور کیا ہو تو جاپانی خواتین اپنی عمر سے قدریں چھوٹی نظر آتی ہیں اور ساتھ بہت خوبصورت بھی لگتی ہیں۔

ان خواتین کی خوبصورتی کے پیچھے غذائیت سے بھرپور چاول ہیں۔ چاولوں میں لائنولیک ایسڈ اور سیقولین  آپ کی جلد کےلئے بےحد فائدہ مند ہوتے ہیں، یہ آپ کی جلد پر جھریاں آنے سے روکتے ہیں۔

کھانے کے ساتھ آپ چاولوں کا ماسک بھی اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں۔ اس سے بنے ماسک کے ذریعے آپ اپنی عمر سے 10 سال چھوٹے نظر آئیں گے اور جلد بھی خوبصورت ہوتی جائے گی اور جھریوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق جھریاں زیادہ دیر دھوپ میں رہنے سے، میک اپ زیادہ استعمال کرنے سے، ناقص غذاکے باعث ہوتے ہیں۔ لہذا کوشش کریں ان چیزوں سے اجتناب کریں ۔

جھریوں سے محفوظ رہنے کےلئے نیچے دیئے گئے ماسک کو لگائیں اور خوبصورت جلد کا حصول ممکن بنائیں۔

اجزاء

شہد1 کھانے کا چمچے

چاول 3 کھانے کے چمچے

دودھ 1 کھانے کا چمچہ

ترکیب

سب سے پہلے ایک پین  میں چاول ڈالیں اور ایک کپ پانی شامل کرکے ان کو ابال لیں۔

جب چاول ابل جائیں تو ان کو ٹھنڈا کرنے کےلئے رکھ دیں۔

اب ان چاولوں کو ایک بلینڈر میں ڈال کر اس میں شہد اور دودھ شامل کرکے پیس لیں۔

اس پیسٹ کو منہ دھونے کے بعد اپنے چہرے پر لگائیں اور مساج کریں۔

پھر 15 منٹ بعد اپنا چہرہ صاف کرلیں۔

اس ماسک کو ہفتے میں بس 1 بار استعمال کریں۔

یہ ماسک آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ رکھے گا اور آپ کی جلد نہایت فریش اور خوبصورت نظر آئے گی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔