آخر کار ایان علی  کی سن لی گئی

شائع 22 دسمبر 2016 08:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں کردے۔

جمعرات کو جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔

ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پردومرتبہ ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ،عدالتی احکامات کے باوجود وزارت داخلہ نے ایان علی کو بیرون ملک جانےسے روکا۔

'ایک شخص نے تمام توانائیاں ایان علی کوروکنے کے لیے لگا دی ہیں،اگروزیرداخلہ یہ تمام توانائیاں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لگاتے تو آج حالات کچھ اورہوتے'۔

دوسری جانب ،لطیف کھوسہ نے پرویزمشرف کے بیان پرعدالت میں تبصرہ کیا تو عدالت نے لطیف کھوسہ کومشرف سے متعلق بیان کا حوالہ دینے سے روک دیا ۔