سیف کرینہ کے بیٹے کی پیدائش ،رشی کپور کنٹرول کھو بیٹھے
ممبئی:بولی وڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر دوروز قبل ننھے نواب کی آمد ہوئی ہے جس کے نام(تیمور علی خان پٹودی) نے پورے بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔
پنک ولا کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی عوام سیف اور کرینہ پر بیٹے کا نام رکھنے پر شدید تنقید کررہے ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں تیمور نے دہلی فتح کیا تھا لہٰذا سیفینا کو اپنے بیٹے کانام سوچ سمجھ کر رکھنا چاہئے تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: تیمورعلی خان نے پیدا ہوتے ہی بھارتیوں کی نیندیں اُڑادیں
سوشل میڈیا پر کی جانے ولی ان ٹویٹس پر فی الحال کرینہ یا سیف کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن بے بو کے انکل معروف اداکار رشی کپور اپنا کنٹرول کھو بیٹھے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا "بچے کانام رکھنا ان کے والدین کی خواہش ہوتی ہے ،سیف،کرینہ نے بھی اپنے بچے کانام اپنی خواہش پر رکھا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ نہیں ہے۔"
انہوں نے کافی سخت الفاظ میں لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ" آپ کو اپنے کام سے مطلب رکھنا چاہئے آپ کے بیٹے کا نام تو نہیں رکھا نا۔"
یہ بھی پڑھیئے: آخر وہ دن آہی گیا جس کا سب کوانتظار تھا کرینہ کپور ماں بن گئیں

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔