بپاشا منا رہی ہیں آج اپنی سینتیسویں سالگرہ
ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ بپاشا آج منارہی ہیں اپنی سالگرہ ،حسین آنکھوں والی بنگالی ساحرہ آج پورے سینتیس برس کی ہوگئی ہیں ۔
اپنی اداﺅں سے لوگوں کو مسحور کرنے والی دلکش بپاشا سات جنوری انیس سو اناسی کو بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیدا ہوئیں تھیں،تعلیمی سلسلہ بھی وہیں جاری رکھا۔
انہوں نے زمانہ طالبعلمی سے ہی ماڈلنگ اور اداکاری کا آغاز کردیا تھا،انہوں نے بھرپور طریقے سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز دوہزار ایک میں فلم اجنبی سے کیا اس فلم میں ان کے ساتھ بولی وڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیاتھا ۔
اپنی پہلی ہی فلم سے وہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں اور آج تک بھارتی فلم انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں ۔
انہوں نے بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں راز،کارپوریٹ،جسم،دھوم ٹو،ریس ،فٹ پاتھ،نواینٹری،پھر ہیرا پھیری شامل ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔