سوتے جائیں اوروزن گھٹائیں۔۔

شائع 07 جنوری 2016 08:00am

weight11111111111

آج کل ہر دوسرا شخص اپنے وزن کی وجہ سے بہت پریشان ہے۔لوگ وزن کم کرنے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ کوئی جم جا رہا ہے ،تو کوئی مختلف وزن کم کرنے کے سپلیمنٹ پی رہا ہے ۔

وزن کم کرنے کے لیے لوگ اتنے پریشان ہیں کہ اپنی صحت کا بھی خیال نہیں رکھتے اور کوئی بھی طریقہ اپنانے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔لیکن اب وزن کرنے کے لیے نہ ڈائٹنگ کی ضرورت ہے اور نہ ہی جم جانے کی ضرورت۔۔ وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو بس سو تے جائیں ۔
سو تے ہوئے وزن کیسے کم ہو سکتا ہے۔۔ آئیے جانتے ہیں۔

سونے سے پہلے پروٹین شیک پئیں 

PB-Chocolate-Protein-Shake_PS_2

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے پروٹین شیک ضرور پیا کریں۔ایک تحقیق کے مطابق جو افراد سونے سے پہلے پروٹین شیک پی کے سوتے ہیں ان کا وزن ،ان لوگوں کے مقابلے میں جلدی کم ہوتا ہے جو رات کو کچھ بھی کھا کے نہیں سوتے۔سونے سے پہلے پروٹین شیک آپ کے وزن میں واضح کمی کرتا ہے۔پروٹین شیک پوری رات آپ کے جسم میں سے اضافی کیلوریز کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اندھیرا کرکے سوئیں

02-lose-weight-in-your-sleep-darkness

اگر آپ کا گھر روڈ کے بالکل پاس ہے یا کسی ایسی جگہ ہے جہاں روشنی بہت ہے،تو آپ اپنے گھر میں ایسے پردے لگائیں جس سے کمرے میں خاصا اندھیرا ہوجائے اور ٹی وی کو ہمیشہ آف کرکے سوئیں ۔ اندھیرے میں سونے سے آپ کو دماغی سکون فراہم ہوتا ہے اوراندھیر ے میں سونے سے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق ندھیرے میں سونے سے جسم کی اضافی چربی کم ہوتی ہے۔

کمرے کا درجہ حرارت کم کرکے سوئیں 

640_ebay

ایک تحقیق سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ کمرے کا کم درجہ حرارت وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔جو افراد کم درجہ حرارت والے کمرے میں سوتے ہیں ان کی ہر روز سات فیصد کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

موبائل/ ٹی وی بند کرکے سوئیں 

sleep

اپنے کمرے میں موجود تمام الیکڑونک کو سونے سے پہلے بند کرکے سوئیں۔مانچسٹر یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ٹی وی اور موبائل سے نکلنے والی روشنی آنکھوں کے ساتھ ساتھ وزن کے لیے بھی نقصان دہ ہوتی ہے۔الیکڑونک مصنوعات سے نکلنے والی شعائیں آپ کے نظام تحولہ کو متاثر کرتی ہیں۔

بھرپور نیند پوری کریں 

tocky-bedroom

آج کل کی مصروف زندگی کی باعث لوگ مناسب نیند نہیں لے پاتے۔ دن بھر کام کرنے کے بعد انسانی جسم کو آرام کی شدید ضرورت ہوتی ہے،لہذا رات میں سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور پوری کرنی چاہیے۔ اس سے آپ کی صحت بھی اچھی رہتی ہے اور سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند پوری ہونے سے آپ کا وزن بھی کم ہوتا ہے۔