امیتابھ ہوئے خطرناک حادثے کا شکار

شائع 07 جنوری 2016 09:37am

ab000000000000

کولکتہ:بولی وڈ کے معروف اور ہردلعزیز اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی فلم ٹین کی شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آگیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بگ بی کولکتہ میں اپنی آنے والی فلم ٹین کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ انہیں حادثہ پیش آگیا ،حادثے کی وجہ سے ان کی پسلی سخت متاثر ہوئی ہے۔

بگ بی نے حادثہ پیش آنے کے بعد اپنے مداحوں کو تسلی دیتے ہوئی بلاگ کے ذریعے اعلان کیا کہ میں اب کافی ٹھیک ہوں ،پسلی متاثر ہونے کی وجہ سے سانس لینے میں تھوڑی دشواری کا سامنا ہے لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آئس پیک اور درد دور کرنے والی دوا استعمال کر رہا ہوں ،مجھے مکمل صحت یاب ہونے میں چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے لگیں گے ،لیکن اگر درد زیادہ ہوا تو ایکسرے اور ایم آر آئی کیا جائے گاجس سے پتہ چلے گا کہ زخم کتنا گہرا ہے۔