بگ بی نے ڈالا عامرکے حق پرڈاکہ
ممبئی:بھارتی حکومت نے بولی وڈ اسٹار عامر خان کی جگہ انڈسٹری کے بگ بی کو سیاحتی سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان دہلی میں بھارت کے سیاحتی سفیر کے عہدے پر فائز تھے لیکن ان کی جانب سے بھارت میں عدم برداشت کے خلاف دئے گئے بیان کی وجہ سے یہ خبر میڈیا میں گردش کر رہی تھی کہ انہیں اس عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز حکومت کے اس فیصلے کی تردید کرتے ہوئے بھارت کے سیاحتی سفیر کا کہنا تھا کہ عامر کے بارے میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ،لیکن اب خبر آئی ہے کہ عامر کی جگہ بولی وڈ اسٹار امیتابھ بچن کو سیاحتی سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عامر خان نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے دس سالوں سے اس عہدے پر فائز رہے ہیں، یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ حکومت کے اس فیصلے کی قدر کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے بناءبھی یہ مہم چلتی رہے گی۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے حکومت کی جانب سے انہیں یہ عہدہ دینے کی پیشکش پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔