رتیک اورسونم نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی
ممبئی:بولی وڈ کے مشہور اسٹار ریتیک روشن اور بھارت کی اسٹائلش اداکارہ سونم کپور پر فلمائے گئے گیت دھیرے دھیرے نے سوشل میڈیا پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دئے۔
تفصیلات کے مطابق بولی وڈ اسٹاررتیک روشن اور سونم کپور پر انیس سو نوے کی شہرہ آفاق فلم عاشقی کا مشہور گانا دھیرے دھیرے ایک نئے انداز میں دوبارہ فلمایا گیا سوشل میڈیا پر کی ریلیز کے بعد اسے مداحوں میں بے حد پسند کیا گیا ،یہ گانا گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز کیا گیا تھا اور جب ہی سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔
واضح رہے کہ اسے دوبارہ نئے انداز میں نوجوانوں کے مقبول گلوکار یویو ہنی سنگھ نے منفرد انداز میں گایا ہے اور چار ماہ میں اس گانے کو چار کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے،بھارت میں کسی بھی گا نے کو اتنی زیادہ بار دیکھے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے اور ا س نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔