مردوں کیلئے 4 آسان اور اچھے ہئیر اسٹائل
فائل فوٹوانسان کے بال بنانے کا طرز اس کی شخصیت کو پہچان بخشتا ہے۔ آپ کے بالوں کا اسٹائل آپ کو محفل میں سرخرو بھی کر سکتا ہے اور مضحکہ خیز بھی بنا سکتا ہے۔ اسی لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو بہترین 'ہئیر کٹ' دیں۔ یہاں آپ کو چارآسانی سے بننے والے اور اچھے ہئیر اسٹائلز کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
٭ لمبے بال
فائل فوٹواگر آپ بالوں کو زیادہ وقت نہیں دے پاتے تو لمبے بال آپ کے لئے بالکل ایک آپشن نہیں ہیں۔ لمبے بالوں سے آپ دور سے پہچانے جاتے ہیں۔ لمبے بالوں کو لئیرز، اسٹریٹ یا کرل کروائیں۔
٭ کلاسک سلیکڈ بیک
فائل فوٹوبالوں پر کوئی اچھا ہئیر جیل استعمال کرتے ہوئے انہیں پیچھے کی طرف تصویر میں دئیے گئے طرز پر بنائیں۔
٭ شارٹ سائیڈز
فائل فوٹواگر آپ کے بال اوپر سے ہلکے ہیں تو آپ کیلئے شارٹ سائیڈز بہترین ہیں۔ اپنے حجام کو کہیں کہ سائیڈوں سے بالوں کو ہلکا تراشے اور اوپر سے ایک سے ڈیڑھ انچ چھوڑ دے۔
٭ پومپا ڈور
فائل فوٹوپومپا ڈور ہولی وڈ کا کلاسک اسٹائل ہے۔ اس میں بال سائیڈ سے چھوٹے جبکہ اوپر بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ اسٹائل اپنانے کیلئے آپ کو ایک اچھا ہئیر جیل استعمال کرنا پڑے گا۔
بشکریہ چیٹ شیٹ

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔