شاہ رخ اورعامرکے ساتھ زیادتیاں عروج پر

شائع 08 جنوری 2016 10:57am

amir-khan00000000000

ممبئی:بولی وڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ اور عامر کو بھارت میں جاری عدم برداشت کے خلاف دیا گیا بیان مہنگا پڑ گیا ممبئی پولیس نے عامر اور شاہ رخ کی سیکیورٹی واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر بولی وڈ اسٹارز بھی چپ نہ رہ سکے تھے اور عدم برداشت کے خلاف اپنی آواز بلند کی تھی،جس پر بھارتی انتہا پسند ہندو ﺅں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عامر اور شاہ رخ کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیاتھا۔

ایک سال گزرجانے کے باوجود بھی ہندو طالبان اور مودی سرکار کے غصے میں کمی واقع نہیں ہوئی،اطلاعات کے مطابق ممبئی پولیس نے دونوں اداکاروں کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے ،ان سے جب اس حوالے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کم کرنا یا واپس لینا معمول کی بات ہے۔

سیکیورٹی اہلکار نے اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ اور عامر کی حفاظت کے لئے دو کانسٹیبل دو شفٹوں میں تعنیات کئے جائیں گے۔