عامرلیاقت فلموں میں

شائع 09 جنوری 2016 05:25am

amir0000000000

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے مایا ناز ہدایت کار سید نور نے یہ بیان دے کر سب لوگوں کو حیران کردیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں سید نور کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ایک اسکالر کے گرد گھومتی ہے اور اس کردار کے لئے انہوں نے پاکستان کے معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتخاب کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں عامر لیاقت سے زیادہ اس کردار کے لئے کوئی اور موزوں شخصیت نہیں ہے۔

انہوں نے اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کی بے پناہ مصروفیت کے باعث فلم رواں ماہ مارچ میں شروع کئے جانے کا امکان ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے فلم میں موجود کردار کو نبھانے کی حامی بھرلی ہے۔