امریکا :ایلوس پریسلے کا گٹار دو لاکھ سترہزار ڈالر میں نیلام

شائع 08 جنوری 2016 02:11pm

elwas_imagee

نیویارک :امریکا میں ماضی کے معروف گلوکار ایلوس پریسلے کا گٹار دو لاکھ ستر ہزار ڈالر میں نیلام ہو گیا۔

امریکا کی جنوبی ریاست ٹینیسی میں راک اسٹار ایلوس پریسلے کی انگوٹھی،سونے کے نیکلس سمیت ایک سو چھبیس اشیا کی نیلامی ہوئی۔سب سے بڑیی بولی ایلوس کے گٹار کی دولاکھ ستر ہزار ڈالر لگائی گئی۔

انیس سو انہتر میں تیار ہونے والے کسٹم گبسن ایبونی ڈوو کے گٹار کو ایلوس نے مختلف کنسرٹس میں استعمال کیا تھا۔ایلوس پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ایلوس آن ٹور میں بھی اس گٹار کو دکھایا گیا ہے۔