امریکا :گولڈن گلوب ایوارڈ سے قبل ریڈ کارپیٹ کی تقریب
نیویارک :امریکا میں گولڈن گلوب ایوارڈ سے قبل ریڈ کارپیٹ تقریب منعقد کی گئی، گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب کا انعقاد دس جنوری کو لاس اینجلس میں کیا جائے گا۔
سال کی پہلے ایوارڈ تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تقریب سے قبل ریڈ کارپیٹ بچھانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایوارڈ کیلئے بہترین اداکاروں کی فہرست میں ول اسمتھ،مائیکل فیسبنڈر،ایڈی ریڈی مین اور اداکاراوٴں کیلئے کیٹ بلاچیٹ ،رونی مارا اور دیگر کو شامل کیا گیا ہے،تہترھویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب دس جنوری کو لاس اینجلس میں منعقد کی جائے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔