کیا واقعی ہرتیک روشن کو سیف علی خان کی بیٹی میں کوئی دلچسپی نہیں؟

شائع 30 جنوری 2017 07:01am

sara

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار اور بہترین رقص کے لیے مشہور  ہرتیک روشن ان دنوں اپنی فلم'قابل'کے ذریعے لوگوں کو دیوانہ بنائے ہوئے ہیں ،جیسی انہیں اور ان کے والد راکیش روشن کو امید تھی فلم ویسا بزنس تو نہیں کرسکی لیکن  فلاپ بھی نہیں ہوئی۔

روشن کی 'قابل'خان کی'رئیس'سے پیچھے تو ہے لیکن اچھا بزنس کرے میں کامیاب رہی ہے،قابل کے علاوہ بھی کچھ ہے جس کی وجہ سے ہرتیک گزشتہ کافی عرصے سے  میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،اور وہ ہے سیف علی خان کی بیٹی سارہ کے مدمقابل اگلی فلم۔

فلم' اگنی پتھ' کے ہدایت کار کرن ملہوترا  اپنی اگلی فلم سارہ خان کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق وہ سارہ کے مقابل ہرتیک روشن کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن ہرتیک روشن وقت نہ ہونے کے  باعث ہدایت کار سے ملاقات نہیں کرسکے،دونوں کے درمیان آخری ملاقات گزشتہ برس نومبر میں ہوئی تھی ،جبکہ اگلی ملاقات مارچ میں متوقع ہے،جس  میں یہ موضوع زیر بحث بھی آسکتا ہے کہ سارہ علی خان کو اس پروجیکٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

سارہ اس فلم کا حصہ ہوں گی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن   وہ ٹائیگر شروف کے ساتھ بہت جلد 'اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2 'میں ضرور نظر آئیں گی۔

بشکریہ:انڈیا  ڈاٹ کام