صرف ایک مہینے میں سیاہ حلقوں سے مکمل چھٹکارہ پائیں

شائع 30 جنوری 2017 08:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا ہوجانا بہت عام سی بات ہوچکی ہے۔ لوگ اس پر کوئی توجہ نہیں دیتے جس کے باعث یہ بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں۔

لیکن صرف نیند کی کمی کے باعث ہی آنکھوں میں حلقےنہیں پڑتےبلکہ اس کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہیں اور وہ وجوہات کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

٭ جینیٹکس

Image result for kids sitting with parents

جن بچوں کے والدین کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہوتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ ان کے بچوں میں بھی یہ چیز پیدائشی طور پر موجود ہو۔کچھ بچے جیسے بڑے ہوتے جاتے ہیں ان کے حلقے ختم ہوجاتے ہیں لیکن کچھ بچے اس سے نجات نہیں حاصل کرپاتے۔

٭ سینے کی جکڑن

Image result for chest congestion

سینے میں جکڑن کے باعث آنکھوں کے گرد حلقے پڑجاتے ہیں اور یہ وقتاً فوقتاً بڑھتے چلے جاتے ہیں۔

٭نیند کی زیادتی

Image result for oversleeping

نیند کی کمی کے ساتھ نیند کی زیادتی سے بھی آنکھوں میں حلقے آجاتے ہیں۔

٭زیادہ نمک کھانا

Image result for salt images

زیادہ نمک کھانے سے بھی آنکھوں کے گرد حلقے آنے لگتے ہیں۔

اگر آپ گہرے سیاہ حلقوں سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے ٹوٹکے پر عمل کریں۔ اس سےحلقے ختم ہوجائیں گے اور آنکھوں خوبصورت اور پررونق لگیں گی۔

ماسک کے لئےآپ کو 1 کھانے کا چمچہ شہد، 1 کھانے کا چمچہ فریش کھیرے کا جوس اور 1 کھانے کا چمچہ تازہ کچلا ہوا آلودرکار ہیں۔

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر اپنے چہرے پر یہ ماسک لگالیں۔ ماسک کو 15 منٹ بعد واش کرلیں۔

یہ ماسک روزانہ چہرے پر لگائیں۔ اگر آپ چاہیئں تو اس مکسچر کو بہت سارا بناکر فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔