کیا آپ نے سلمان اور ہرتیک کو پہلے کبھی اس روپ میں دیکھا ہے؟
ممبئی:بگ باس 10 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے لیکن شو کی فائنل قسط کی شوٹنگ کے دوران فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی شرارتوں کی تصاویر اب منظر عام آرہی ہیں۔
بگ باس کے آخری دن فلم 'قابل'کی ٹیم سیٹ پر پہنچی اورسلمان خان کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا،ان کی شرارتوں کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا ،یہاں اداکاروں کی مستی سے بھری ایک ویڈیو پیش کی جارہی ہے جو انہوں نے انسٹاگرام پر ڈالی ہے۔
ویڈیو میں تینوں اداکاروں نے اسنیپ چیٹ پر مختلف اشکال بناکر لوگوں کو محظوظ کرنے کی کوشش کی ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان ڈیول بنے ہیں ،ہرتیک روشن نے خرگوش کا روپ اپنایا ہوا ہے جبکہ یامی گوتم اینجل بنی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ ہرتیک اور یامی بگ باس کے سیٹ پر اپنی فلم'قابل'کی تشہیر کے سلسلے میں آئے تھے جو شاہ رخ خان کی رئیس کے ساتھ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ریلیز ہو چکی ہے،فلم لوگوں کو پسند آرہی ہے لیکن قابل کے مقابلے میں رئیس زیادہ پیسے کمانے میں کامیاب رہی ہے۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔