ٹرین میں سفر کے دوران ودیا بالن کی شرارتیں
ممبئی:بولی وڈ میں کہانی اور ڈرٹی پکچر کے ذریعے مقام حاصل کرنے والی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ہر اداکار کے اندراداکاری کی کچھ خوبیاں ہوتی ہیں جو کسی نہ کسی شکل میں باہر آہی جاتی ہیں۔
ان کا اپنے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'جب وہ سینٹ زیویئر کی طالبہ تھیں اور اپنی دوستوں کے ساتھ چیمبور سے وی ٹی تک لوکل ٹرین میں سفر کیا کرتی تھیں اس وقت وہ اور ان کے گروپ کی لڑکیاں کافی شرارتی ہوا کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ ٹرین میں خوب مستیاں کرتی تھیں ،کبھی کبھی جب تھکن زیادہ ہوتی تھی لیکن چھوٹے ہونے کی وجہ سیٹ دوسروں کو دینی پڑتی تھی اور کئی بار وہ سیٹ حاصل کرنے کے لیے حاملہ ہونے کی اداکاری کرتی تھیں،اسی بہانے انہیں سیٹ مل جاتی تھی۔
واضح رہے کہ بولی وڈ میں یہ مثال عام دی جاتی ہے کہ اگر یہاں کامیاب ہونا ہے تو خان کے ساتھ کام کرنا لازمی ہے لیکن ودیا نے اس مثال کو غلط ثابت کردیا اور بناء کسی خان (شاہ رخ،سلمان،عامر)کی مدد کے کامیابی حاصل کی۔
بشکریہ:بی بی سی اردو

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔