معروف اداکارہ تبو کی 17 برس بعد واپسی
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ تبو 17 برس بعد مزاحیہ فلم 'گول مال 4'میں نظر آئیں گی۔
تبو کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے زیادہ تر سنجیدہ کردار ہی ادا کیے ہیں ،انہیں بہترین اداکاری کے لیے نیشنل ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران کامیڈی فلموں میں واپسی کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ 'کیونکہ وہ تقریباً ایک جیسے کردار ادا کرتی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں دوسرے کردار کرنا پسند نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'میں ایک آرٹسٹ ہوں اور کرداروں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں برت سکتی،مجھے گول مال 4 کی آفر ہوئی اور مجھے لگا کہ مجھے یہ فلم کرنی چاہئے'۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کرداروں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں اور صرف وہی کردار کرتی ہوں جس میں مجھے دلچسپی ہوتی ہے،مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ لوگ آپ کو مختلف کرداروں کے حوالے سے جانیں۔
یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم گول مال 4 کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کردی جائے گی جبکہ فلم بھارتی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گول مال 4 سے قبل تبو آخری بار کامیڈی فلم 'ہیرا پھیری'میں نظر آئی تھیں جس میں ان کے ساتھ پاریش راول،اکشے کمار اور سنیل شیٹھی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ پرینتی چوپڑا نے تبو کی گول مال4 کا حصہ ہونے کی ٹویٹر پر تصدیق کی ہے۔
MY FAVOURITE!!!!! ❤❤ https://t.co/XFiX6OkHfD
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) January 31, 2017

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔