ورون دھون کی بولی وڈ میں خانز کی طرح کام کرنے کی خواہش
فائل فوٹوپانچ سال قبل بولی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ورون دھون فلموں میں بو لی وڈ خانز کی طرح کام کرنا چاہتے ہیں ۔
انتیس سالہ اداکار نے بولی وڈمیں شعوری طور پر مصالحہ فلموں کا انتخاب کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا شعوری فیصلہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری فلمیں اچھا بزنس کریں۔ کمرشل فلم کا مطلب صرف مصالحہ نہیں ہوتا بلکہ اس کا مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ سب کیلئے ہواور ہر شخص اسے دیکھ سکے۔
ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ میرا خیال ہے یہ کام خانز زبردست طریقے سے کر رہے ہیں اور اکشے کمار اور ہریتک روشن بھی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی فلم بناؤں جس سے سب لطف اندوز ہو سکیں۔
بدلا پور ورون کی چوتھی فلم تھی جس میں انہوں نے اپنی شروع کی تین فلموں(اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، میں تیرا ہیرو اور ہمپٹی شرما کی دلہنیا) سے بہت مختلف اداکاری کی تھی اور ان کی اس پرفارمنس کو کافی سراہا بھی گیا تھا۔
اداکار فی الحال بدریناتھ کی دلہنیا کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جو دلہنیا فرینچائز کی دوسری فلم ہے۔ اس کے علاوہ ورون جڑواں 2میں سلمان خان کا کردار بھی ادا کرنے والے ہیں۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔