نیلم منیرڈانس ویڈیو'پرلوگوں کا حیران کن ردعمل'

شائع 03 فروری 2017 05:20am

neelam-2

لاہور:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر لیک  ویڈیو  نے نیا تنا زعہ کھڑا کردیا۔

ویڈیو میں نیلم اپنی کچھ دوستوں کے ساتھ  کا ر میں بیٹھ کر بھارتی گانے 'ماہی وے'پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں،کسی نے  یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
neelam-1

اس ویڈیو پر لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل بیان کیا جارہا ہے، کچھ لوگ نیلم کو سراہ رہے ہیں جبکہ  کچھ لوگوں کی جانب سے  انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا  ہے۔

لوگوں کی تنقید کے جواب میں پاکستان کی خوبرو اداکارہ صباء قمر نے ایک  ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نیلم کو سراہ رہی ہیں  اور ان کی دوستیں نیلم منیر کے انداز میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کررہی ہیں۔