محض 11 گھنٹوں میں تمام ریکارڈ توڑنے والی تصویر

شائع 03 فروری 2017 11:25am

main-image

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام کا شمار   تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی ایپ میں ہوتاہے جس میں لوگ اپنی یادیں تصاویر کی شکل میں شئیر کرتے ہیں۔

تصاویر شئیر کرنے والوں میں عام لوگوں کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات بھی ہیں جو اپنی تصاویر اکثر انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہیں جنہیں لوگوں کی جانب سے کافی پزیرائی حاصل ہوتی ہے۔

حا ل ہی میں ہالی وڈ گلوکارہ بیونسے کے حمل کی تصاویر  انسٹاپر جاری کی گئیں جنہیں لوگوں نے بے تحاشہ پسند کیا  اوریہ  تصویر  محض 11 گھنٹوں میں 2016 کا ریکارڈ توڑنے والی تصویر بن گئی ہے۔

یہاں وہ تصاویر پیش کی جارہی ہیں جنہیں لاکھوں افراد نے انسٹا گرام پر دیکھا اور پسند کیا۔

سلینا گومز

gomez

بیونسے سے قبل ہالی وڈ کی 24 سالہ گلوکارہ سلینا گومزکے پاس سب سے زیادہ پسند کیے جانے کا اعزاز تھا،سلینا کی تصویر کو 63 لاکھ 30 ہزار افراد نے پسند کیا تھا۔

کینڈل جینر

جینر

کینڈل کی تصویر جس میں وہ زمین پر لیٹی ہوئی ہیں  2016 میں شئیر کی گئی تھی اس تصویر کو 36 لاکھ 50 ہزار افراد نے پسند کیا تھا۔

ٹیلر سوئفٹ

swift

taylor

ٹیلر سوئفٹ کی یہ دو تصاویر انسٹا گرام کی 10 بہترین تصاویر میں شامل ہیں،ایک تصویر میں ٹیلر گلدستے کے پاس کھڑی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ ایک بلی کے ہمراہ نظر آرہی ہیں ،اس تصویر کو 25 لاکھ افراد نے پسند کیا تھا۔

بیونسے

beyonce

بیونسے اس سے قبل بھی 2015 میں  انسٹا گرام کی ہر دلعزیز شخصیت رہ چکی ہیں ،جب انہوں نے اپنی بیٹی بلیو آئیوی کے ہمراہ تصویر لگائی،اس تصویر کو 24 لاکھ 70 ہزار لوگوں نے لائک کیا تھا۔

سلینا گومز

gomez

اس تصویر میں سلینا گومزاپنا پسندیدہ سوئیٹر  پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں ،یہ تصویر بھی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر میں شامل ہےاور اسے 24 لاکھ 10 ہزار لوگوں نے لائک کیا تھا۔

کائلی جینر

kaili

کائلی اپنی بہن کینڈل سے کچھ پیچھے ہیں ،اس تصویر میں کائلی اپنے اسکول کے گریجویشن سر ٹیفکیٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں ،اس تصویر کو 23 لاکھ 70 ہزار افراد کی پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

ٹیلر سوئفٹ

ٹیلر

ٹیلر کی بلی کے ساتھ تصویر کو 23 لاکھ 80 ہزار افراد نے پسند کیا ،ٹیلر سوئفٹ انسٹا گرام پر 9 کروڑ60لاکھ فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پہلے نمبر پر سلینا گومز ہیں جن کے فا لوورز کی تعداد 10 کروڑ 80 لاکھ ہے۔

بشکریہ:بی بی سی اردو