رنبیر کپور اتنے موٹے کیوں ہوگئے؟

اپ ڈیٹ 04 فروری 2017 10:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ میں ان دنوں وزن بڑھانے کا فیشن آیا ہوا ہے۔ عامر خان کے بعد اب رنبیر کپور بھی وزن بڑھانے کی ریس میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رنبیر کپور ان دنوں سجنے دت پر بننے والی بائیوپک فلم میں کام کررہے ہیں جس کے لئے انہوں کے 13 کلو وزن بڑھایا ہے۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور 3 مختلف روپوں میں نظر آئیں گے۔ پہلے حصے کے لئے رنبیر کپور نے 13 کلو وزن بڑھایا ہے جبکہ دوسرے حصے میں سجنے دت کا 90 کی دہائی والا دبلا پتلا روپ اپنائیں گے اور تیسرے حصے میں منشیات پنروسن والا مرحلہ دیکھایا جائے گا۔

رنبیر کپور کے فٹنس ٹرینر کنال گئیرنے بتایا کہ رنبیر کپور نے 13 کلو سے زائد وزن بڑھایا ہے جس میں فیٹس نہیں بلکہ مسلز موجود ہیں۔

ٹرینر نے مزید بتایا کہ رنبیر نے اپنی ڈائٹ میں سے گوشت کم کردیا ہے اور وہ زیادہ تر سبزیاں کھاتے ہیں۔ وہ اپنا کھانا وقت پر کھاتے ہیں اور ورزش پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں رنبیر حلیم بہت شوق سے کھارہے ہیں اور جب کبھی ان کو حلیم نہیں ملتا تو وہ اداس ہوجاتے ہیں۔

اس سے پہلے اداکار رنبیر کپور نے اپنے آپ کو اس فلم کے لئے نااہل قرار دیا تھا لیکن اب وہ اس فلم کو لے کر کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔