کیا آپ گلے ہوئے کیلوں کی ان خصوصیات سے واقف ہیں؟
فائل فوٹوکیلا دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پھل ہے۔ یہ وٹامنز سے مالامال ہوتا ہے اور ہمارے جسم کو طاقت ور بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جس طرح فریش کیلے ہماری صحت کے لئے بے حد فائدہ مند ہیں، اسی طرح گلے ہوئے کیلے ہماری صحت کو دگنی غذائیت بخشتے ہیں۔
آج ہم آپ کو فریش اور گلے ہوئے کیلوں کی چند خصوصیات بتائیں گے۔
جن کو جان کر یقیناً آپ کو حیرانگی ہوگی اور آپ کبھی بھی گلے ہوئے کیلے پھینکیں گے نہیں بلکہ ان کو شوق سے کھانا شروع کردیں گے۔
٭ اونکولوجیکل امراض

کیلوں میں ایک مخصوص قسم کا پروٹین شامل ہوتا ہے جو کہ آپ کو انکولوجیکل امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ خاص طور پر گلے ہوئے کیلوں میں یہ پروٹین زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔
٭ درد

منرل کی کمی کے باعث ٹخنوں کے مسلز میں درد بیٹھ جاتا ہے۔ اس درد کو دور کرنے کے لئے وہ چیزیں کھانی چاہیئے جن میں میگنیشیم اور پوٹاشیم وافر مقدار میں شامل ہو، جیسے کیلوں میں یہ دونوں چیزیں موجود ہوتی ہیں۔ کیلوں سے جسم کے مختلف اعضاء کے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
٭ گردوں کے امراض

جن کھانوں میں پوٹاشیم وافر مقدار میں شامل ہوتا ہے اس سے گردوں میں پتھری ہونے کے خطرات بالکل ٹل جاتے ہیں۔ ایک تحیقیق کے مطابق روزانہ کیلے کھانے سے گردوں کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
٭ دل کے امراض

پوٹاشیم سے مالامال کھانے ان افراد کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں جن کو ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کی شکایت ہوتی ہے۔ روزانہ 1 اعشاریہ 3 گرام پوٹاشیم کھانے سے دل کے امراض کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ ان بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنے وزن کو مددنظر رکھتے ہوئے کیلوں کو روازنہ استعمال ممکن بنائیں۔
٭ صاف خون کی شریانیں

اگر شریانیوں میں خون کی روانی صحیح طرح نہیں ہوسکے تو کولیسٹرول جیسی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔ کیلے آپ کی شریانوں کی حفاظت کرتے ہیں اور آپ کو کولیسٹرول سے بچا کر رکھتے ہیں۔
٭ صحتمند معدہ

گیسٹرک السر سے متاثرہ لوگوں کے لئے کیلے بے حد مفید ہیں۔ کیلوں کا روزانہ استعمال آپ کے معدے کو صحت مند بناتا ہے۔
٭ انرجی کا ذریعہ

کیلوں میں موجود وٹامنز اور منرلز انرجی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس میں موجود سادے کاربز جلدی ہضم ہوجاتے ہیں اور آپ کو فوری انرجی بھی فراہم کرتے ہیں۔
٭ موڈ بہتر کرنے کا ذریعہ
![]()
کیلوں میں ڈوپائین شامل ہوتا ہے جو کہ خوشی کا ہارمون کہلاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ٹامن بی کمپلیکس بھی موجود ہوتا ہے جو کہ ہمارے عصبی نظام پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہ دونوں اجزاء ہمارے بگڑے ہوئے مزاج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
٭ ذیابطیس

کیلوں میں ایک خاص قسم کا اسٹراچ موجود ہوتا ہے جو کہ ذیابطیس کی دوسری قسم سے متاثرہ افراد کے لئے بے حد فائدہ مند ہوتا ہے۔ ہرے یعنی کچے کیلوں میں یہ اسٹراچ زیادہ پایا جاتا ہے۔
٭ وزن میں کمی

کیلوں کا روزانہ استعمال اور بیلنس ڈائٹ کے ذریعے آپ اپنا وزن چند دنوں میں کم کرسکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔