کرینہ کپور بیٹے کے نام پر کی جانے والی تنقید پر خاموش نہ رہ سکیں
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کے گھر گزشتہ برس دسمبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام سیف اور کرینہ نے باہمی رضامندی کے ساتھ تیمور علی خان پٹودی رکھا۔
لیکن بھارتیوں کو یہ نام پسند نہیں آیا اور ہر جگہ سے تنقید آنی شروع ہوگئی یہاں تک کہ تیمور کانام ٹویٹر کا ہیش ٹیگ بن گیا جیسے بھارتیوں کے پاس تیمور پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی اور کام نہ ہو۔
بھارتی عوام کا موقف تھا کہ تیمور لنگ ماضی میں بھارت کو فتح کرکے اس پر کئی برس حکمرانی کرچکا ہے لہٰذا سیفینا کو اپنے بیٹے کا نام سوچ سمجھ کر رکھنا چاہئے تھا۔
لوگوں کی اس تنقید پر سیف علی خان کا موقف تو سامنے آگیا تھا لیکن اب کرینہ بھی بول پڑیں انڈین ایکسپریس کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ'اپنے آس پاس ہونے والی تمام چیزوں کو نظر انداز کرنا سیکھو اور ہر طرح کے حالات میں پُرسکون رہو'۔
ایک انٹرویو کے دوران کرینہ سے جب پوچھا گیاکہ مشہور شخصیات کے بچوں کو کن مشکلات سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے بچپن میں آپ کو بھی کرنا پڑا ہوگا،اس کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ'میں اور سیف فلم انڈسٹری کے جانے مانے گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور ان تمام مشکلات کا سامنا کیا تھا جوعموماًمشہور بچے کرتے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کی و جہ سے بہت مشکل ہوگیا ہے ،میں اپنے بچے کو سیکھاؤں گی کہ کس طرح پُرسکون رہتے ہوئے ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا جاتا ہے اور اسے بتاؤں گی کہ ہمیں وہی کرنا چاہئے جس پر ہم یقین کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ تیمور کے علاوہ سیف کے دو بچے سارہ اور ابراہیم علی خان ہیں جو ان کی پہلی اہلیہ امرتا سنگھ سے ہیں جبکہ کرینہ کا یہ پہلا بچہ ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔