سرمد کھوسٹ نے بگ بی کو ہرا دیا

شائع 09 جنوری 2016 10:42am

colaj3

ممبئی:پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مایاناز اداکار اور ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم منٹو میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر جے پور میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ سجایا گیا ،اس فیسٹیول میں پاکستانی اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم منٹو بھی شامل تھی ،سرمد نے منٹو میں بہترین اداکاری پر دیا گیا ایوارڈ اپنے نام کرلیاجبکہ فلم منٹو کے ساتھ بولی وڈ کے سپر اسٹار بگ بی کی فلم پیکو بھی شامل تھی لیکن سرمد نے اس فلم کو پیچھے چھوڑٹے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔