رنویر نے کیا اپنے بارے میں اہم انکشاف
ممبئی:بولی وڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ میں خود کو ٹی وی اسکرین پر برداشت نہیں کر سکتا۔
بھارتی جریدے کو دئے گئے انٹرویو میں رنویر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی اداکاری سے پسند نہیں میں ہمیشہ خود کو ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر تنقید کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ میں نے کہاں غلطی کی،انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری کرتے وقت ہمیشہ اپنی غلطی سدھارنے کی گنجائش باقی رہتی ہے۔
واضح رہے کہ ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم باجی راﺅ مستانی میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا ہے،فلم نے باکس آفس پر بہت زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔