بگ باس سیزن 9کا ہوااہم راز فاش۔۔
ممبئی:بگ باس بھارت کا سب سے مقبول شو بن چکا ہے ،جیسے جیسے یہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہاہے لوگوں کی دلچسپی بھی اس میں بڑھتی جارہی ہے اور اب بگ باس انتظامیہ نے شو کو مزید مزیدار بنانے کے لئے شو کے سابق کھلاڑی امام کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بگ باس سیزن چھ کے مشہور کھلاڑی امام الدین صدیقی کو شو میں واپس بلایا گیا ہے،امام نے گھر کے اندر آتے ہی ہلچل پیدا کردی ہے،ان کے مطابق اس سیزن کے مقبول اور لوگوں میں بے حد پسند کئے جانے والے پرنس نرولا اچھا بننے کی صرف اداکاری کرتے ہیں،جبکہ وہ بے حد جھوٹے اور مکار انسان ہیں۔
پرنس اس شو کو جیتنے آئے ہیں ،گھر کے اندر رشتے بنانا ان کی شو میں بنے رہنے کی حکمت عملی ہے ،وہ گھر کے اندر ایک منصوبے کے تحت آئے تھے اور ان کا منصوبہ شو کو جیتناہے، چاہے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے،یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے کیشور کو بہن بنانے کے باوجود دھوکا دیا اور شو سے باہر کروادیا اگر وہ سچ میں اسے بہن مانتے تو اس کی جگہ خود باہر ہو جاتے۔
امام گھر والوں کے لئے چیلنجز سے بھرا ہوا بیگ لے کر آئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس بیگ میں تمام گھر والوں کے لئے مختلف ٹاسک ہیں جنہیں مکمل کرنے کے لئے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ امام بگ باس سیزن چھ کے مشہور پلئیر ہیں اس شو کے ذریعے وہ پورے بھارت میں بے انتہا مقبول ہو گئے تھے کیونکہ انہوں نے اپنے مد مقابل پلئیرز کا جینا دوبھر کر کے رکھ دیا تھا ،بگ باس انتظا میہ کے مطابق گھر سے واپس جاتے ہوئے امام کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ پرنس کے ساتھ کسی بھی ایک گھر والے کو ڈائریکٹ فائنل ایپی سوڈ کا ٹکٹ دے کر جائیں گے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔