رتیک ہوئے اپنے مداحوں پر مہربان
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار ریتک روشن نے اتوار کے روز اپنی بیالیسویں سالگرہ منائی اور ایک مزیدار برتھ ڈے سیلفی لی جسے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔
تفصیلات کے مطابق رتیک روشن نے گزشتہ اتوار اپنی بیالیسویں سالگرہ کے موقعے پر اپنی سیلفی لی جسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا اور پیغام لکھا کہ میں اپنے تمام مداحوں دوستوں اوررشتے داروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ دن میرے لئے بہت خاص بنا دیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے خوب ہنسایا اور سالگرہ کا دن میرے لئے یادگار دن بنا دیا ،میںشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ان لوگوں کا جو مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ریتک روشن بولی وڈ کے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار فلم بھگوان دادا سے کیا ،اس کے بعد انہوں نے دوہزار میں فلم کہو نہ پیار ہے سے باقائدہ اپنے فلمی کیر ئیر کا آغاز کیا۔
انہوں نے بولی وڈ کی بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں فضائ،یادیں،کرش،آپ مجھے اچھے لگنے لگے قابل ذکر ہیں۔
Thank u all for making my day so special! My first birthday happy selfie is for all of you who have warmed my heart pic.twitter.com/6j7W25w2BQ
— Hrithik Roshan (@iHrithik) January 10, 2016


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔