غلام علی نے بھارتی انتہا پسندوں کے منہ بند کردئیے

شائع 13 جنوری 2016 05:30am

ghulam0000000

کولکتہ :معروف غزل گائیک غلام علی نے کولکتہ میں فن کا مظاہرہ کر کے بھارتی انتہا پسندوں کے منہ بند کردیئے، غلام علی نے ایسےسر بکھیرے کہ حاضرین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

غلام علی نے نیتا جی اندور اسٹیڈیم میں اپنی آواز کا جادو جگا یا،جہاں سر کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،غلام علی نے مشہور غزلیں گائیں جنہیں سن کر حاضرین یادوں میں کھو گئے۔

بھارتی انتہاپسند تنظیم شیو سینا نے غلام علی کی کلکتہ آمد پر کہا تھا کہ پٹھان کورٹ حملے کے بعد یہ وقت جشن کا نہیں بلکہ سوگ کاہے،مگر سراور سنگیت کے چاہنے والوں نے شیوسینا کے اس نظریے کو مسترد کردیا اور بڑی تعداد میں کنسرٹ میں شریک ہوئے اورغلام علی کو بھرپور داد بھی دی۔