کیا کپل شرما سنیل گروور کو جواب دینگے؟

شائع 16 اپريل 2017 01:46pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بھارتی ٹی وی کی تاریخ بد ترین لڑائی اس وقت نامور کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان چل رہی ہے۔

مبینہ طور پر ہوائی جہاز میں شروع ہونے والی لڑائی کا انجام دونوں کی راہیں جداہونے کا سبب بنا جس نے  مداحوں کو حیران اور رنجیدہ کر دیا۔

تب سے لے کر اب تک روزانہ کوئی نہ کوئی خبر ان دونوں سے متعلق میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہے۔ جبکہ کپل شرما شو نئے کرداروں (راجو شریواستو اور اپسنا سنگھ) کے اضافے کے ساتھ جاری ہے اور سنیل گروور آئی پی ایل کمنٹری میں مصروف ہیں۔

دریں اثنا سوشل میڈیا دل کی بھڑاس نکالنے کا ایک زریعہ بنا ہوا ہے۔ پچھلے ہفتے سنیل گروور نے انسٹا گرام پر ایک خفیہ تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنا جوتا دکھا رہے تھے اور اس کا کیپشن تھا 'شُو سائز یو ایس 10'۔ یہ بات واضح ہے کہ ان کا اشارہ ان کی جانب جوتا پھینکے جانے کی طرف تھا۔

تصویر کے انٹرنیٹ پرجلد ہی  وائرل ہونے کے بعد کامیڈین نے ایک اور خفیہ تصویر انسٹا پر شیئر کی جس کا کیپشن تھا 'اس بار اس تصویر کو کیپشن کی کوئی ضرورت نہیں ۔ آپ جو مطلب نکالنا چاہتا ہیں نکال لیجئے۔'

زی نیوز زی نیوز

صاف ظاہر ہے اس بارسنیل متنازعہ ہونے سے بچتے ہوئے اسی بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز