اذان سے متعلق نامناسب ٹویٹ کرنے پر سونو نگم پر کڑی تنقید
ممبئی :سوشل میڈیا صارفین اس وقت سخت صدمے کا شکار ہوگئے جب بولی وڈ کے مشہور گلوکار سونو نگم نے پیر کی صبح اذان کے بارے میں نازیبا ٹویٹس کیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق گلوکار سونو نگم نے پیرکی صبح اذان اور مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کے بارے میں نامناسب ٹویٹس کرکے مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں کا دل بھی دکھایا ،انہوں نے ٹویٹس میں لکھا کہ "میں مسلمان نہیں ہوں ،لیکن مجھے روز صبح اذان کی آوا ز سے جاگنا پڑتا ہے ،انڈیا میں یہ جبری مذہب پرستی (دینداری)کب ختم ہوگی"۔
God bless everyone. I'm not a Muslim and I have to be woken up by the Azaan in the morning. When will this forced religiousness end in India
— Sonu Nigam (@sonunigam) April 16, 2017
انہوں نے یہ ٹویٹس لکھتے وقت کچھ بھی نہیں سوچا کہ ان کے اس عمل کا کیا انجام ہوگا وہ بناء سوچے سمجھے متنازعہ ٹویٹس لکھتے چلے گئے۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ " جب اسلام آیا تھا اس زمانے میں بجلی نہیں تھی ،لہٰذا ایڈیسن کے بعد ہم یہ سب کیوں برداشت کریں؟
And by the way Mohammed did not have electricity when he made Islam.. Why do I have to have this cacophony after Edison? — Sonu Nigam (@sonunigam) April 17, 2017
" کسی مندر یا گردوارے میں لوگوں کو جگانے کیلئے بجلی استعمال نہیں ہوتی تو یہ سب کیوں؟"
I don't believe in any temple or gurudwara using electricity To wake up people who don't follow the religion . Why then..? Honest? True?
— Sonu Nigam (@sonunigam) April 17, 2017
انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ "غنڈہ گردی ہے،بس"
Gundagardi hai bus... — Sonu Nigam (@sonunigam) April 17, 2017
ان کے سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے ان پیغامات نے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی بلکہ لوگوں کو سخت حیران پریشان کردیا ،ان کے ان پیغامات کے جوابات میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ "ہم اجتماعی مذاہب والے معاشرےمیں رہتے ہیں لہٰذا تمام مذاہب کی عزت کریں اور انہیں قبول کریں۔"
@sonunigam Learn to accept & respect our religious differences. Living in a multi-religious society demands some tolerance.
— =) (@smiles61446) April 17, 2017
یہاں تک کہ غیر مسلم لوگوں نے بھی سونو کی اس حرکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ایک اور صارف نے سونو نگم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ "اذان کو بھارت میں بند ہو جانا چاہئے ،جہاں لاکھوں مسلمان رہتے ہیں ،کیونکہ دیش کا لاڈلہ سونو نگم سو نہیں پاتا ،آپ کی برداشت کہاں گئی؟"
Azaan should be stopped in India, where millions of Muslims live, because desh ka laadla Sonu Nigam can't sleep. Where is the tolerance? FO. — Sheru. (@iamzaalima) April 17, 2017
ایک اور صارف نے لکھا کہ "میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں ،لیکن یہ بہت برا اور نازیبا بیان تھا ،آپ کو دوسرے مذاہب کی عزت کرنی چاہئے ،یہ ایک جمہوری ملک ہے"۔
@sonunigam I am a fan of urs but this was definitely a bullshit statement. U gotta respect other religions beliefs. It's a democratic country.
— Madhur Chandna (@macchandna) April 17, 2017
ایک صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آ پ پر کون جبر کررہا ہے،کان میں روئی گھسا کر سویا کریں "۔
@sonunigam Who forced u , kan Mai roi ghussa Ker Soye rahe . What rubbish — Nazish Zeb (@shahanzeb) April 17, 2017
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔