ان چیزوں کو فریج میں ہر گز نہ رکھیں

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2016 07:02am

frige000000

ہم نے کبھی اس چیز کے بارے میں نہیں سوچا ہوگا کہ ہمیں اپنے کھانے کی پینے کی ضروری اشیاءکو فریج میں رکھنے سے گریز کرنا ہوگا، مگر یہ بات واقعی بہت ضروری ہے۔ ان کھانے پینے والی اشیاءکو اگر ہم نے فریج میں محفوظ کیا تو ان کے خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

ڈبل روٹی

bread00000000

ڈبل روٹی: لوگ اکثر ڈبل روٹی کو فریج میں رکھ دیتے ہیں تاکہ وہ تازی رہے مگر در حقیقت اگر ڈبل روٹی کو فریج میں رکھا جائے تو وہ سخت ہوجاتی ہے اور اسکے زائقے میں بھی تبدیلی آجاتی ہے۔

آلو

alo0000000000

آلو:  آلو کو اگر فریج میں رکھا جائے تو اس میں مٹھاس کا عنصر شامل ہو جاتا ہے۔ اسے کچن کے اند رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے ، سورج کی روشنی بھی آلو کے لئے ٹھیک نہیں۔

پیاز

onion0000000

پیاز: اس سبزی کو فریش رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اسے روشنی میں الگ جگہ رکھا جائے۔ اگر اسے کسی دوسری سبزی کے ساتھ رکھا گیا تو دوسری سبزی خراب ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ پیاز کو خاص کر ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹماٹر

tomato00000000

ٹماٹر: ٹماٹر کو بھی فریج میں نہ رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے ، ورنہ اس کا ذائقہ بہت جلد تبدیل ہو جاتا ہے اور یہ فریش بھی نہیں رہتے۔

شہد

hony0000

شہد:شہد کو فریج میں کبھی رکھنے کی ضرورت نہیں یہ خود ہی ہر حال میں ٹھیک رہتا ہے بلکہ یہ کبھی خراب نہیں ہوتا بس آپ کو اس کا ڈھکن مضبوطی سے بند کرنا ہوتا ہے۔

لہسن

garlic000000000000

لہسن: لہسن کو فریج کے مقابلے میں کچن کی کسی خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔فریج میں رکھا گیا تو اس میں نمی آنے کا امکان ہوتا ہے، اسکے علاوہ بدبو بھی آنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

 کافی
coffee0000000000
کافی: کافی کی تازگی اور ذائقہ برقرار رکھنا ہے توفریج کے بجائے باہر کسی جگہ رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔