Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

زپ بم کھل کر 45 کلو بائٹ سے 45 لاکھ گیگا بائٹ بن سکتا ہے

شائع 19 فروری 2019 05:18am
سائنس

Untitled-1

زپ بم کو 'زپ آف ڈیتھ' یا 'ڈی کمپریشن بم' بھی کہا جاتا ہے۔ جو ایک وائرس زدہ زپ فائل ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ وائرس زپ فائل اکثر اینٹی وائرس سافٹ وئیر کوغیر فعال بھی کر دیتی ہے۔

زِپ بم کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ اینٹی وائرس سافٹ وئیر کو اسے اسکین کرنے میں بہت زیادہ وقت، ڈسک اسپیس اور میموری درکار ہو۔

جدید دور کے بہت سے اینٹی وائرس سافٹ وئیر اسے شناخت کرسکتے ہیں اور اسے اَن زپ نہیں ہونے دیتے، لیکن ماضی میں اس  نے کافی تباہی پھیلائی ہے۔

Image result for zip bomb'

زپ بم عام طور پرایک چھوٹے سائز کی فائل ہوتی ہے تاکہ اسے آرام سے منتقل کیا جاسکے۔

اس کی ایک  مثال 42zip  ہے۔ 42 کلوبائٹ کی اس فائل میں ڈیٹا کو مختلف تہوں میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس فائل کو جب اَن کمپریس کیا جاتا ہے تو  اَن کمپریس ڈیٹا 4.5 پیٹا بائٹس یا 45 لاکھ گیگا بائٹس پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

اس فائل کی اَن کمپریشن کے دوران یہ اینٹی وائرس پروگرام اور پھر سسٹم کو بھی کریش کر دیتا ہے۔

اس وائرس کی فائل آج بھی انٹرنیٹ کی کئی ویب سائٹس پر موجود ہے۔ وائرس بم اکثر ایک ہی طرح کی فائلیں بار بار اَن کمپریس کرتا ہے۔

بہت سے زپ بم ایسے بھی ہیں جو اَن کمپریس ہو کر اپنی ہی  کاپیاں بناتے رہتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div