سونے کی خریداری میں تیزی آگئی، وجہ کیا ہے۔۔۔؟
کراچی: ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کے پیش نظر سونے کی خریداری میں تیزی آگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوتا جارہا ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 3 ڈالر کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1285 ڈالر ہوگئی۔ تاہم پاکستان میں ہردن سونے کی قیمت میں ہوشُربا اضافوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 60442 روپے ہوگئی۔ جبکہ فی تولہ سونا بھی 1300 روپے مہنگا ہوگیا، قیمت 70500 روپے تک جاپہنچی۔ جس کی وجہ صرف آئی ایم ایف مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کے پیش نظرسرمایہ کار سونے کی خریداری کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔
مزید خبریں
چلاس: مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین بچوں سمیت 20 جاں بحق
خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے گاڑی تباہ، سینئر صحافی جاں بحق
وزیراعظم کا فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم
پاکستان کا تاریخی خلائی مشن چاند کے سفر پر روانگی سے کچھ ہی دور
جوڈیشل کمیشن اجلاس : جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کا فیصلہ نہ ہوسکا
سندھ کے سرکاری اسپتال میں ’غلط انجکشن‘ لگانے سے بچہ جاں بحق
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.