Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

’صاحب کی‘ گندم سکھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال، ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

کیا گندم کی فصل کرکٹ پچ کی طرح ہیلی کاپٹر سے سکھائی جاسکتی ہے؟
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 08:59am

گشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں چند آرمی ہیلی کاپٹرز کو ہوا میں معلق دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’ایک صاحب کی‘ گندم کی فصل سکھانے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

تاہم، برطانوی خبر رساں ادارے ”بی بی سی“ نے اس ویڈیو کی حقیقت بیان کی ہے۔

بی بی سی نے کہا کہ اگرچہ یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ ویڈیو کہاں کی ہے لیکن ایک سابق ایئر فورس افسر کا کہنا ہے کہ بظاہر ویڈیو ایسی فضائی مشق کی ہے جس میں ہیلی کاپٹرز حملے سے پہلے درختوں یا کسی اور رکاوٹ کے پیچھے پوزیشن سنبھالتے ہیں اور اس ویڈیو میں بھی یہی دکھائی دے رہا ہے۔

موٹروے پر خواتین اور پولیس اہلکاروں کی لڑائی، ویڈیو سامنے آگئی

مذکورہ سابق افسر نے بتایا کہ اس مشق کے تحت حملے سے پہلے ایک آڑ میں ہیلی کاپٹرز اپنی پوزیشن لیتے ہیں اور حملے کا انتظار کرتے ہیں۔

شہری نے بینک حکام کو بھی چونا لگا دیا، 5 کروڑ روپے کی جعلی کرنسی جمع کرادی

انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ہوا میں معلق ہیلی کاپٹرز کے سامنے درختوں کی ایک قطار دیکھی جاسکتی ہے، یعنی مشق کیلئے یہ مانا گیا ہوگا کہ درختوں کے پیچھے دشمن ہے۔

چند سوشل میڈیا صارفین نے بھی نشاندہی کی کہ ویڈیو فوجی مشق کی ہے ناکہ گندم سکھانے کی۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایک کاشتکار نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے فصل سکھانا ممکن تو ہے لیکن اس کیلئے عموماً کسان دھوپ کا ہی سہارا لیتے ہیں۔

Fact Check

Wheat Crop Drying From Helicoter