Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ابرار الحق اپنے ماضی پر شرمندہ، لائیو شو میں معافی مانگ لی

ابرارالحق کو آج بھی کس چیز کا پچھتاوا ہے؟
شائع 13 مئ 2024 04:47pm

معروف پاکستان گلوکار اَبرار الحق نے لائیو پروگرام میں اپنے نامناسب رویے پر معافی مانگ لی۔

حال ہی میں گلوکار ابرار الحق نے میزبان وصی شاہ کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے والدین کے لیے دل میں رہ جانے والی ادھوری خواہشات کے بارے میں بات کی۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے ایک نامناسب رویے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت بھی کی۔

نادیہ خان نے اپنی غلطی کا احساس ہونے کے باوجود طلاق کیوں نہیں لی

انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا زندگی میں آپ کو کوئی پچھتاوا ہے؟

جس پر انہوں نے دکھی دل کے ساتھ کہا کہ کاش میں والدین کی تھوڑی اور خدمت کرلیتا، میری یہ خواہش تھی کہ میں اپنی کامیابیوں کو ان کے ساتھ بانٹ سکتا مگر ایسا نہیں کر سکا۔

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا سے متعلق انکشاف، شادی خطرے میں پڑنے کا خدشہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب میں نے نئی گاڑی خریدی تھی تو میری گاڑی کو دوسری گاڑی والے نے پیچھے سے ٹکر مار دی تھی، تو مجھے کافی غصہ آیا اور میں نے اسے شدید غصے بھرے لہجے میں کہا کہ اندھے ہو کیا، لیکن جب اس نے میری طرف دیکھا تو اندازہ ہوا کہ واقعی اسے ٹھیک سے نظر نہیں آتا تھا، تو اگر وہ شخص میرا پروگرام دیکھ رہا ہے تو میں اس سے دل سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

Abrar ul Haq

Pakistani Singer