Aaj News

جمعہ, جون 14, 2024  
07 Dhul-Hijjah 1445  

کراچی سمیت سندھ کے تمام صنعتوں اور سی این جی کیلیے گیس بندش کا اعلان

خلاف ورزی کرنے پر فیکٹری کی گیس کی سپلائی کم از کم 7 روز کے لیے منقطع کر دی جائے گی
شائع 17 مئ 2024 09:26am

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے تمام صنعتوں بشمول پاور جنریشن یونٹس کے ساتھ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کے لیے 24 گھنٹے کی ”گیس بندش“ کا اعلان کردیا۔

گیس کی بندش 19 مئی (اتوار) کی صبح 8 بجے سے 20 مئی (پیر) کی صبح 8 بجے تک ہوگی۔ ایس ایس جی سی کے مطابق لائن پیک میں کمی اور کم پریشر کے باعث گیس کی بندش رہے گی۔

علاوہ ازیں کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ گیس بندش کے دورانیے میں کسی بھی فیکٹری یا صنعت نے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی کرنے والی صنعت کی گیس کی سپلائی کم از کم 7 روز کے لیے منقطع کر دی جائے گی۔

SSGC

sindh

Gas

Loadshedding

Gas loadsheding