Aaj News

بدھ, جولائ 17, 2024  
10 Muharram 1446  

وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان، ن لیگ کی پیپلزپارٹی کو پھر شامل ہونے کی دعوت

حکومت کا اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ
شائع 12 جون 2024 02:59pm

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں توسیع کے لیے حکمران جماعت میں مشاورت شروع ہوگئی، اگلے ہفتے کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے 2، 2 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

federal cabinet

اسلام آباد

budget

federal budget

PM Shehbaz Sharif

Budget 2024 25

BUDGET PROPOSALS