Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

گرمی کے ستائے عوام تیاری کرلیں، ملک بھر میں بارشیں ہونے والی ہیں

بارشیں کن کن شہروں میں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا
اپ ڈیٹ 14 جون 2024 03:27pm

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، کئی مقامات پر بارش کا امکان

خیبرپختونخوا کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے، خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور اورآواران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اورجہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، میانوالی، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لیہ اور راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام اور بونیرمیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اورکرک میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کہیں بارش، بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے 18 سے 22 جون تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 18 جون سے خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔

بلوچستان اور سندھ کے متعدد اضلاع میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ آزاد کشمیر میں بھی بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال اور ایبٹ اباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 سے 18 جون تک بلوچستان میں شدید گرمی پڑے گی۔ اس دوران سندھ میں بھی شدید گرمی رہے گی۔

18 سے 22 جون تک مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

21 سے 22 جون تک سکھر اور جیکب آباد میں بھی آندھی موسلادھار بارش خارج از امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد

Met Office

Rain

rainy weather

Rain prediction

Rain in Pakistan