Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

قومی اسمبلی کا اجلاس آج  اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا

اپ ڈیٹ 27 مئ 2019 06:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس آج  اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس کیلئے 6نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس کیلئے 6نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ایجنڈے کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور دو مختلف تحاریک پیش کریں گے۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ خرم نواز اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈاکٹرز، ادویات اور ایمبولینسز  کی عدم دستیابی پر توجہ مبذول کروائیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 52 فیصد کم کرنے کی تجویز پر توجہ مبذول کرانے کا نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بحث ہوگی ۔

اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدے پر سخت مؤقف اپنانے کا بھی امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div