Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پی پی نے علی امین کا چلینج قبول کرلیا، علی امین گنڈا پور روک سکو تو روک لو، صوبائی صدر

علی امین گنڈا پور نے بلاول بھٹو زرداری کے گورنر ہاؤس داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے
شائع 09 مئ 2024 11:52pm

پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈاپور کا چلینج قبول کرلیا، بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے، پشاور میں پی پی کے صوبائی صدر کا بیان سامنے آگیا۔

پشاور میں پی پی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور روک سکو تو روک لو ، بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے۔

سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی دھمکی کی شدید مذمت کرتا ہوں، بڑی پوسٹ پر جب چھوٹے بندے کو بٹھایا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی پی کے لئے گورنر ہاؤس میں داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

Bilawal Bhutto

Pakistan People's Party (PPP)