Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

لوک سبھا میں کشمیرپرآوازاٹھانا کانگریسی رہنماء چدم برم کو مہنگا پڑ گیا

اپ ڈیٹ 23 اگست 2019 07:04am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی :کشمیر دشمنی میں مودی سرکاراوربھارتی عدالتیں سب ایک ہوگئیں ، لوک سبھا میں کشمیر پر آواز اٹھانا کانگریسی رہنما چدم برم کو مہنگا پڑ گیا، بھارتی سپریم کورٹ نے پرانا کیس کھولا اور ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے کردیا۔

کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے ہو، تمھاری اتنی ہمت !بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس پارٹی کے اہم رہنما ءاور سابق وزیرخزانہ پی چدم برم کو ریمانڈ پر 5روز تک سی بی آئی کے حوالے کردیا۔

سی بی آئی نے چدم برم پر اپنے دور وزارت میں 2007میں ایک کمپنی کی غیرقانونی طریقے سے مدد کا الزام لگایا ہے۔

چدم برم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے پر پارلیمنٹ میں شدید تنقید کی تھی جس کی پاداش میں اب وہ حوالات میں بند ہیں۔

تہتر  سالہ ضعیف کانگریسی رہنما شدید بیمار ہیں،بھارتی عدالت نے چدمبرم کے اہل خانہ اور وکلا کو روزانہ صرف 30منٹ تک ملاقات کی اجازت دی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div