حکومت سب کو گرفتار کرنے کا اپنا شوق پورا کرلے، آصف زرداری
سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت جس کوگرفتارکرنا چاہتی ہے گرفتار کرلے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےآصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت سب کو گرفتار کرنے کا اپنا شوق پورا کرلے۔ ہمیں پروڈکشن آرڈرکی بھی کوئی ضرورت نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آصف زرادری نے کہا کہ میں جیل میں ہوں پیپلزپارٹی کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
صحافی نے جب پوچھا کہ آج کل آپ پنڈی میں ہیں، پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔
مزید خبریں
پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
پنجاب میں گندم بحران : وزیراعظم کی آج نواز شریف سے ملاقات متوقع
عارف والا میں معمول کی چیکنگ کے دوران جعلی میجر گرفتار
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک
شہریوں کی سلامتی کیلئے کراچی کے داخلی راستوں پر باڑ لگانے کا فیصلہ
سینیٹر ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.