Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

قصور کی آٹھ سالہ طیبہ کے اغوا کا ڈراپ سین

شائع 08 نومبر 2019 05:41am

قصورکی آٹھ سالہ طیبہ کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ والدین نے مخالفین کوجھوٹے کیس میں پھنسانے کےلئے بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ ملزمان نے طیبہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔

 قصورمیں آٹھ سالہ طیبہ کےاغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ والدین نے بچی کو فیصل آباد میں رشتہ دارکے گھر چھپایا۔ علاقے میں اغوا کا ڈرامہ رچا کرالزام اپنے مخالفین پر لگادیا۔

 پولیس نے سائنسی بنیادوں پر  تفتیش کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں بچی کو بازیاب کرالیا۔

 پولیس کے مطابق والدین نےطیبہ کو قتل کرکےلاش ویرانے میں پھینکنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔ بچی کے والد ماموں اور دیگر دو کزنز کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div