Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

بلوچستان کے دو نوجوان سی ایس ایس امتحان میں ٹاپ پوزیشن لے اُڑے

صوبے ہی نہیں پورے پاکستان میں صفِ اوّل میں جا کھڑے ہوئے
شائع 04 مئ 2024 11:20pm

کیچ کے نوجوان سی ایس ایس کے امتحانات میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کر لی ۔

کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس کے امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا۔

پاکستان کا وہ مدرسہ جہاں کے بچوں کو مفت ”سی ایس ایس“ کی تیاری کروائی جاتی ہے

پاکستان کے سب سے بڑے مقابلہ جاتی امتحانات فیڈرل سروس کمیشن سی ایس ایس2023 میں بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے 3 امیدوار ٹاپ پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مقابلہ جاتی امتحان میں سہیل خان مندوخیل نے بلوچستان سے پہلی جب کہ پاکستان بھر میں انہوں نے 11 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

کیچ کے پسماندہ علاقہ بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم نے بلوچستان میں دوسری جب کہ پاکستان میں 9 ویں پوزیشن حاصل کی وہ پاکستان ایڈمنسٹریشن سروس میں بطوراسسٹنٹ کمشنر پاس ہوئے ہیں۔

جبکہ طلال خلیل کا تعلق تربت کے نواحی گاؤں سولبند سے ہے وہ پولیس سروس آف پاکستان میں بلوچستان میں تیسری جب کہ پورے پاکستان سے 23 ویں نمبر پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ بلوچستان سے کل 12 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔