Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

دبئی لیکس کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے، استدعا
شائع 18 مئ 2024 09:12am

دبئی لیکس کی تحقیقات کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

شہری مشکور حسین کی ندیم سرور ایڈووکیٹ کے زریعے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پراپرٹی لیکس: مکیش امبانی کی دبئی میں کتنی مالیت کی جائیدادیں ہیں، برطانوی شہری بھی لیکس میں شامل

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے ہیں، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی وغیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے۔

دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر پاکستانی سیاستدانوں کی وضاحتیں شروع

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں۔ غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

Lahore High Court

Dubai Property Leaks

DUBAI LEAKS