شہبازشریف کا بطورچیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا بطورچیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظورکیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق استعفیٰ کا اطلاق آج سے ہوگا۔
خیال رہے کہ نوازشریف اوربینظیربھٹو کے درمیان طے پانے والے میثاق جمہوریت کے مطابق اپوزیشن لیڈرکوچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی روایت ڈالی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کے سلسلے میں ا سپیکرقومی اسمبلی نے پی اے سی کا اجلاس 28 نومبرکوطلب کرلیا۔
مزید خبریں
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی
پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان
پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی
نئے قرض پروگرام کیلئے مشن رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف
عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف، تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا، انوارالحق کاکڑ
گندم بحران: کسان اتحاد کا 10 مئی سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.