Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

چیئرمین نیب کا شہباز شریف کے خلاف غیر قانونی الاٹمنٹ انکوائری  کے التواء کا نوٹس

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2020 10:35am
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور میں شہباز شریف کے خلاف 20 سال سے 12 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ انکوائری  کے التواء کا نوٹس لے لیا ۔

  ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب  نے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ انکوائری سے متعلق نیب لاہور سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

جاوید اقبال نے  نیب لاہور کو ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف کے خلاف انکوائری کے التوا ءکی وجوہات بتائی جائیں،شہباز شریف کے خلاف دیگر کون کون سی  انکوائریاں  التوا ءکا شکار ہیں ان کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں،یہ بھی بتایا جائے کہ 20 سال پہلے شہباز شریف کے خلاف انکوائری کی منظوری کس نے دی۔

   نیب ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے1978 میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کے لیے حاصل کی،  بعدازاں  گلشن راوی اسکیم میں من پسند افراد کو خلاف قانون پلاٹ دیئے گئے۔

 نیب لاہور نے جون 2000 میں شہباز شریف سمیت 10 افراد کےک خلاف انکوائری کا آغاز کیا،غیر قانونی فائدہ لینے والوں میں سابق وزیر شہباز شریف کے سیکریٹری میاں جاوید محمود عطااللہ ،میاں رضا، ایل ڈی اے افسران اور آفیشل شامل ہیں۔

نیب زرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر پر من پسند افراد کو پلاٹس دینے کا الزام ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div