Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

“نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی بجائے لندن سے پلیٹوں اورچمچوں کی کھنک آتی ہے”

اپ ڈیٹ 07 فروری 2020 10:55am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوا ز شریف کے ”پلیٹ لیٹس“ کے بجائے لندن سے پلیٹوں اورچمچوں کی کھنک آتی ہے، میڈیکل رپورٹ کے ساتھ ”مینیو کارڈ“ بھی بتایا جائے۔

 معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں شریف خاندان اور ن لیگ پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ لیگی راہنما ءسیاہ کو سفید نہیں کرسکتے ، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں ،سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گےاور عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا، قوم کے سامنے سچائی آ کر رہے گی۔

احسن اقبال کے بیان پر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ احسن اقبال صاحب جیلوں میں قید دیگر قیدیوں کی بھی بیٹیاں ہیں،جو سوال کر رہے ہیں کہ ان سے امتیازی سلوک کیوں ؟ قانون کوخواہشات کی بلی نہیں چڑھایا جا سکتا، ہرصورت قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔

  نوازشریف سے متعلق معاون خصوصی نے کہا کہ نوازشریف شدید بیماری کا بیان دے کرلندن گئے  لیکن ابھی تک اسپتال میں داخل نہیں ہوئے، میڈیکل رپورٹس نے بھی ”قطری خط“ کا درجہ حاصل کر لیا ،کہتے ہیں جب تک اسپتال میں داخل نہیں ہوتے  میڈیکل رپورٹس نہیں بھجواسکتے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ’شریفوں‘ نے قواعد وضوابط سے جوکھلواڑ کیا، اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،اب میاں صاحب کے ”پلیٹ لیٹس“ کی خبر کے بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اورچمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں ، میڈیکل رپورٹ کے ساتھ ”مینیو کارڈ“ بھی قوم کوبتایا جائےتاکہ قوم کو حقائق کا پتہ چل سکے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div