Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سندھ تعلیمی بورڈ ناکام: نواب شاہ میں دسویں جماعت کا امتحانی پرچہ آؤٹ

حل شدہ پرچہ واٹس ایپ گروپس کےذریعے 500 روپے میں فروخت ہونے لگا
شائع 06 مئ 2024 11:21am

نواب شاہ میں تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں مسلسل نقل مافیا کا راج رہا جبکہ آج ہونے والا دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ بھی قبل ازوقت آؤٹ ہوگیا۔

فزکس کا پرچہ مختلف واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہوا اور حل شدہ پرچہ واٹس ایپ گروپس کےذریعے500 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

امتحانی مراکز میں طلبا کی جانب سے موبائل فون کا بھی استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ امتحانات کے پیش نظر سندھ میں 144 کے نفاذ کے باوجود غیر متعلقہ افراد کاامتحانی مراکز میں ہجوم رہا جبکہ چھاپہ مار ویجیلنس ٹیمیں بھی منظر نامے سے غائب رہیں۔